ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر میں مختلف تصادم میں دو عسکریت پسندوں کی موت

جموں کشمیر میں مختلف تصادم میں دو عسکریت پسندوں کی موت

Thu, 15 Dec 2016 12:14:59    S.O. News Service

سرینگر،14؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دو مختلف مقدمات میں آج دو عسکریت پسند مارے گئے۔اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں یہ مڈبھیڑ ہوئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آج صبح اننت ناگ ضلع کے شریگ پھواڑا علاقے میں بیورا میں فوج کے ایک گشتی ٹیم پر گولی چلانا شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ فوج کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد تصادم ہوا۔تصادم میں ایک مبینہ عسکریت پسند باسط احمد ڈار مارا گیا۔ڈار حال ہی میں مبینہ طورپر حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا۔افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے بومی علاقے میں انسداد دہشت گردی مہم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا جو غیر ملکی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت اور اس کی تنظیم کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔تاہم پولیس ذرائع نے کہا کہ مارا گیا عسکریت پسند ابو بکر ہو سکتا ہے جو لشکر طیبہ کا اعلی کمانڈر تھا۔


Share: